Tag: چوہدری ندیم اختر

  • چیف جسٹس آ ف پاکستان افتخار محمد چوہدری کی میاں چنوں بار ایسوسی ایشن تحصیل میاں چنوں کے نمائندہ وفد سے ملاقات

    جوڈیشل حوالاتوں کی عدالتوں سے دوری مقدمات نمٹانے میں تاخیر کا سبب ہے،جوڈیشل پالیسی کا مقصد مقدمات سے جان چھڑانا نہیں جوڈیشل آفیسرز کو محتاط رویہ رہنا چاہیے۔جیف جسٹس آ ف پاکستان افتخار محمد چوہدری کا میاں چنوں بار ایسوسی ایشن تحصیل میاں چنوں کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں مسائل کی نشاندہی پر اظہار خیال۔میاں چنوں بار کے دورہ کی دعوت قبول کرتے ہوئے ملتان آمد پر لازمی آنے اور تمام مسائل حل کرنے کا وعدہ
    میاں چنوں(رضا جعفری سے)جیف جسٹس سپریم کورٹ پاکستان افتخار محمد چوہدری نے صدر بار چوہدری ندیم اختر کی قیادت میں اپنے چیمبر کے کانفرنس روم میں میاں چنوں بار ایسوسی ایشن تحصیل میاں چنوں کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں مختلف مسائل کی نشاندہی پر میاں چنوں کے قریب موسیٰ ورک میں پولیس اہلکار کے گناہ کی سزا پوری قوم کو دیتے ہویئے جوڈیشل لاک اپ ختم کیے جانے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلہ میں فوری کارروائی ہونی چاہیے چونکہ جوڈیشل حوالاتوں کی عدالتوں سے دوری مقدمات نمٹانے میں تاخیر کا سبب ہے۔جوڈیشل پالیسی پر ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کیسز کے نپٹانے میں جوڈیشل آفیسر ز کو محتاط رویہ اختیار کرنا چاہیے جوڈیشل پالیسی کا مقصد مقدمات سے جان چھڑانا ہرگز نہیں ہے۔ اس موقعہ پر وہاں موجودرانا محمد اسلم،چوہدری اللہ دتہ ،محمداشرف سیال،را ئے ا لفیصل حسین کھرل، ملک امتیاز لک،غلام شبیر قادری،سردار محمد انصاف رضا حسین جعفری ایڈووکیٹس نے باری باری انہیں وکلاء کے مسائل کی نشاندہی کی اور انہیں تحصیل کچہری میاں چنوں کے باقاعدہ دعوت دی جس پر جیف جسٹس نے دعوت قبول کرتے ہوئے وعدہ کیا آپ تمام مسائل لکھ کربھجوا دیں ان کے حل پر فوری توجہ دی جائے گی ان کا کہنا تھا کہ وکلاء ملک کادانشور طبقہ ہے جن کے حقوق کا تحفظ بھی ضروری ہے جو ملز،فیکٹریز اور انڈسٹریز وغیرہ قانون کے مطابق لیگل ایڈوائزر کا تقرر نہیں کرتیں ان کی فہرست بھی مجھے ارسال کردیں ۔انہوں نے میاں چنوں بار کے دورہ کی دعوت قبول کرتے ہوئے ملتان آمد پر لازمی میاں چنوں آنے کا وعدہ بھی کیا اور کہا کہ مجھے عدلیہ تحریک کا وہ وقت یاد ہے جب میں نے میاں چنوں میں شام کے وقت پہنچنا تھا اور رات گزرنے کے بعد علی الصبح پہنچا مگر استقبال کیلئے جم غفیر موجود تھاجس نے -15ایل نہر کے پل سے استقبال کیا اور جلوس کئی گھنٹے بعد تحصیل کچہری کے سامنے پہنچا ۔انہوں نے میاں چنوں بار کے حوالے کیے جانے نئے بار روم کے فرنیچر و کتب کیلئے بھی درخواست ارسال کرنے کو کہا تاکہ ضروری کارروائی ہوسکے۔یہ ملاقات تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی بعد ازاں فوٹو سیشن ہوا۔

  • بار ایسوسی ایشن میاں چنوں میں پہلی بار محفل مشاعرہ

    میاں چنوں، بار ایسوسی ایشن میاں چنوں کی تاریخ میں پہلی محفل مشاعرہ میں ممتاز شعراء و شاعرات محترمہ بسمل صابری، ناصر بشیر، عامر بن علی، محترمہ پروین نقش، قمر رضا شہزاد، خورشید مستانہ، فاروق طراز، ندا فاطمہ رانا، اسد عباس اسد، شیخ الطاف مبصر یزدانی، لیاقت علی شاکر ملوکا، تنویر احمد تنویر، اکمل ہمدانی اپنا اپنا کلام پیش کر رہے ہیں۔ اس موقعہ پر سول جج سعد سلمان، راوی فاؤنڈیشن کے بانی حاجی عابد حسین عابد، ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب رانا بابر حسین، صدر بار چوہدری ندیم اختر، سابق صدر بار نوید احمد بٹ اور ممبر اینٹی کرپشن کمیٹی و ہیومن رائٹس رضا حسین جعفری ایڈووکیٹ سمیت سینکڑوں شرکاء موجود ہیں