ApnaMianChannu.Com |
|||||||||||
| |||||||||||
|
|
NEWS |
||||
Blog | Press Club | Newspapers & Magazines | (اردو خبریں ) NEWS | ||
(اردو خبریں ) NEWS |
|||||
|
|||||
تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی میاں چنوں آمد اور اسٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب |
|||||
رپورٹ محمد بلال مجاہداپنا میاں چنوں ڈاٹ کام)تحریک انصاف کے چیئر مین
عمران خان نے کہا کہ 104چک میں میرے دادا کی زمین ہے میںبچپن میں یہاں آیا
کرتا تھا۔اور اب ایسے لگا جیسے اپنے گھر آگیا ہوں ۔نوجوانوں تیاری کر لو ،
نیا پاکستان بننے والا ہے وہ پاکستان جو دراصل قائد اعظم کا پاکستان تھا۔ یہاں حکمرانوں کو کوئی فکر نہیں ، انہوں نے باریاں لگائی ہوئی ہیں، مگر ان کو نہیں پتہ کے ان کی پارٹنر شپ توڑنے والا عمران خان آگیا ہے۔ایک تبدیلی کی سونامی آگئی ہے جو انشاءاللہ ایک نیا پاکستان بنانے جارہی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کے میں نے وعدہ کیا ہے کہ قوم سے کبھی جھوٹ نہیں بولوں گا ، یہ کبھی نہیں ہو گا کہ جب عمران خان آپ سے یہ کہے کہ میں تین سالوں میں لوڈشیڈنگ ختم کرے گا تو انشاءاللہ ختم کروں گا، حکومت میں اچھے لوگ آئیں گے ، تعلیم میں ہونے والی ناانصافی کو ختم کروں گا۔ 90نوے دن میں پاکستان کی بڑی کرپشن ختم کر کے دکھاﺅں گا ۔ |
|||||
|
|||||
|
|||||
|
|||||
سانحہ بادامی باغ کے خلاف تحصیل میاں چنوں کی مسیحی برادری کی کچہ کھوہ پھاٹک سے ٹی چوک میاں چنوں تک احتجاجی ریلی |
|||||
چک نمبر133,134,135,136,137,پندرہ ایل سےنکڑوں مرد و
خواتین کی شرکت۔بائی پاس اور جی ٹی روڈ بلاک ،ٹی چوک پہنچ کر ریلی جلسہ میں
تبدیل ہوگئی ،ذمہ دار افراد کی گرفتاری کا مطالبہ اپنی جگہ،مسیحی برادری کا
ساتھ دینے پر مسلم برادری کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔مقررین ۔ |
|||||
|
|||||
گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سنٹر میں بچوں میں سولر پینلز کی تقسیم |
|||||
|
|||||
گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سنٹر میں تقریب تقسیم یونیفارم اور سولر پینلز کا انعقاد ہوا جس میں ای ڈی او میاں عبدالغفور ، اے سی میاں چنوں آغا ظہیر عباس شیرازی ، ایم ایس ، ٹی ایچ کیو ڈاکٹر زاہد اختر اور شہر کی معروف و مشہور شخصیت شیخ سجاد احمد اور احمد محمود طارق کرمانوالے نے تمام بچوں میں یونیفارم اور آٹھ بچوں میں سولر پینلز تقسیم کئے۔اس موقعہ پر ای ڈی او میاں عبدالغفور نے کہا کہ سولر پینل کے ذریعے اپنے گھر میں ایک چھوٹا سا بجلی گھر بنا سکتے ہیں، اس کے ساتھ انہوں نے بچوں کے والدین کو تاکید کی کہ وہ بھی سکول میں آکر سٹاف سے تعاون کیا کریں ۔ |
|||||
|
|||||
ڈاکٹر عبدالقدیر خان پاکستانی قوم کا سرمایا ہیںمحسن پاکستان کو اس الیکشن میں کامیاب کرواکر ملک کا وزیر اعظم بنائیں ملک کی تقدیر بدل جائے گی انجینئر امتیاز حسین شاہ صو بائی صدر تحریک تحفظ پاکستان |
|||||
|
|||||
میاں چنوں ( عمر فاروق نمائندہ میٹرون نیوز میاں چنوں سے) حکمرانوں نے پانچ سالوں میں عوام کو بیدردی سے لوٹا ملکی معیشت کو داو¿ پر لگانے والے ڈنگ ٹپاو¿ سیاستدان کس منہ سے عوام میں جائیں گے ڈاکٹر عبدالقدیر خان پاکستانی قوم کا سرمایا ہیںمحسن پاکستان کو اس الیکشن میں کامیاب کرواکر ملک کا وزیر اعظم بنائیں ملک کی تقدیر بدل جائے گی انجینئر امتیاز حسین شاہ صو بائی صدر تحریک تحفظ پاکستان کا تحصیل پریس کلب میاں چنوںمیں پریس سے خطاب انہوں نے مزید کہا کہ جب ڈاکٹر عبد القدیر خاں وطن آ ئے تو انہوں نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کا جذبہ لے کر خیموں میں بیٹھ کر ایٹم پر کام کیا اور وہ اس وقت صرف 3000ہزار روپے تنخواہ لے کر گزارا کر تے رہے کیونکہ ان کے اندر حب الوطنی تھی اور جب وہ ریٹائرڈ ہو ئے تو ان کی پینشن صرف 4800روپے مقرر کی گئی جب کے ان کو مغربی ملکوں سے لاکھو ں ڈالر کے عوض کام کر نے کی پیش کش کی گئی تھی لیکن انہوں نے اس پیش کش کو ٹھکرا دیا اور آ ج کے حکمران جو اپنے آ پ کو پاکستانی عوام کا ہمدر سمجھتے ہیں ان کے سوئس بنکوں میں لاکھو ں ڈالر موجو دہیں انہوں نے تو عوام کے ہاتھوں سے روٹی تک چھین لی اور سر پر چھت بھی نہ رہنے دی گزشتہ پانچ سا ل پاکستان کی تاریخ کے سیاہ ترین دن تھے جسمیں لٹیروں کی فوج ہر طرف بے مہار دند ناتی پھرتی رہی ہے ان کے ہاتھ جو کچھ بھی آ یا انہوں نے وہ بیچ کھایا ایک سوال پر انجینئر امتیاز حسین شاہ نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے حکومت کو پیش کش کی تھی کہ صرف چند ہزار روپے میں ہم ایسی ٹیکنا لوجی رکھتے ہیں جس سے ڈرون طیاروں کو تباہ کر نے کے ساتھ ساتھ امریکہ کے جنگی جہاز بھی اتار ے جاسکتے ہیں حکمران صرف اور صرف ڈالروں اور اپنے ذاتی مفادات کے عوض ملکی سلا متی کو داو¿ پر لگا رہے ہیں اور جن حکمرانوں نے عوام کو بیدری سے لوٹا ہے اگر ان میں تھوڑی سی بھی غیرت ہے تو وہ عوام میں اب ووٹ مانگنے نہ جائیں پریس کانفرنس میں ڈاکٹر ناصر رزاق ضلعی صدر تحریک تحفظ پاکستان خانیوال بھی موجود تھے ۔ |
|||||
|
|||||
|
|||||